حدیث مبارکہ پڑھیے

1-تم جہاں ہو اپنے دل میں اللہ کا خوف رکھو اور گناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو کہ یہ نیکی اس گناہ کو مٹا دے گی
(صحیح مسلم)

2- فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے
جس نے ایک دن کا روزہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے رکھا، اللہ اسے جہنم سے اتنا دور کر دے گا جتنا کہ ایک کوا جو اپنے بچپن سے اڑنا شروع کرے یہاں تک کہ بوڑھا ہو کر مر جائے.
( مسند آبی جعلی، ج ا، ص ٣٨٣، الحدیث : ٩١٤)

3- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تم اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں دعا کیا کرو کہ تم قبولیت کا یقین رکھا کرو اور یہ جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ غفلت سے بھرے دل سے دعا قبول نہیں کرتا
ترمذی

4- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
بے شک اللہ تعالیٰ بندے کی اس ادا پر خوش ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھائے تو اس پر اللہ کی تعریف بیان کرے یا پانی پئے تو اس پراللہ کی تعریف بیان کرے
صحیح مسلم :2734