وزیر اعظم 3 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی میں حالیہ ہونے والی بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی جائیں گے، اس موقع پر وہ کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ، اس کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی وزیر اعظم سے کراچی میں ملاقات ہوگی۔
اس ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی 2 ستمبر کو کراچی کے دورے پر روانہ ہوں گے . اور شہباز شریف بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں