کیا آج سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ؟

کچھ دن قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے . لیکن وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اور اوگرا کی شفارش کو رد کیا ہے ، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ،حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نےپٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔
اس سے قبل اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہے

اپنا تبصرہ بھیجیں