اداکارہ مومل شیخ کے گھر ننھی پری کی آمد

پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ اور یہ خبر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سئ شیئر کی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے، اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

مومل نے لکھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیرمقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔‘ مومل نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی (بیٹا) ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے، مومل کو ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔
مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے مداحؤں کی ایک بڑی تعداد بھی ان کو مبارکباد دے رہی ہے . اور ان کے لیے دعا گو ہے
مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں۔ جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ گزشتہ کئی برسوں سے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی، بیٹی سے پہلے ان کا پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں