اداکارہ ایمن خان نے تنقید کرنے والی سوشل میڈیا صارف کو خؤب سنائی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان نے اپنے قد پر تنقید کرنے والی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ اور انہیں‌لاجواب کر دیا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خاتون صارف نے ایمن خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے کچھ کریں۔
اداکارہ نے صارف کے اس کمنٹ پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں چھوٹے قد کے حوالے سے کچھ ٹوٹکے بھیجیں۔ یقیناََ آپ کی والدہ کو تو سارے ٹوٹکے پتہ ہی ہوں گے۔

معروف اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی فعال رہتی ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہے۔ گزشتہ دنوں‌انہوں‌ نے اپنی بیٹی عمل کی پہلی سالگرہ منائی اور اس کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شہئر کی

معروف اداکارہ کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اور پھر متعدد ڈراموں‌میں‌ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور لوگوں‌کے دلوں میں‌ اپنے لیے جگہ بنائی . ڈراموں‌کے علاوہ انہوں‌نے ماڈلنگ میں بھی اپنا کردار ادا کیا . اورریمپ پر واک کرتی نظر آئیں‌.

اپنا تبصرہ بھیجیں