زیادتی کرنے والے مجرموں کو نامرد کرنے کا قانون فوری نافذ کرنے کا اعلان

وفاقی کابینہ نے بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے نامرد کرنے کا قانون فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے کیسز میں کیسٹریشن (کیمیائی طور پر نامرد کرنے) کی سزا پر دوبارہ بحث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق کیا کہ کسیٹریشن کی سزا کیلئے عالمی اداروں سے رائے لینے یا ان کی آمادگی کی ضرورت نہیں۔
کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان خود بھی جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں اور موٹروے زیادتی کیس کے بعد یہ معاملہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
جسے اب اس فیصلے کے ساتھ حتمیٰ منظوری دے دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں