علی ظفر اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز

پاکستانی راک اسٹار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا رومانوی گانا ‘وے ماہیا’ ریلیزکر دیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘وے ماہیا تمام محبت کرنے والوں کے نام، اور ان کا یہ سال کا پہلا گانا ہے’۔
علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا یہ گانا پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے۔ جبکہ گانے کے بول اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔

وے ماہیا کو یوٹیوب پر اب تک 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اور گانے کے میوزک اور دونوں گلوکاروں کے انداز کی خوب تعریف کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں