سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پنجاب پولیس میں سال کے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اور سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا . اوران کی جگہ خالد محمود ڈوگر نئےسی سی پی او لاہور تعینات کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر نئےسی سی پی او لاہور تعینات کئے گئے ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. جبکہ عمرشیخ کوڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
غلام محمود ڈوگر آر پی او فیصل آباد تعینات تھے، اس سے قبل غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنزکی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں بڑھتے جرائم کا بھی نوٹس لیا تھا، عمر شیخ لاہور میں قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں تبدیل کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر شیخ پر ماتحت افسران سے غیر مناسب رویےکا بھی الزام تھا، اس کے علاوہ ان کے خلاف کافی شکایات بھی تھیں‌. سابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر 4 ماہ میں 1263 تبادلے کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں