پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 82 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2184 افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.1 فیصد جبکہ مثبت کیسز کی شرخ 5.81 فیصد رہی، 82 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 2184 نئے کیسز سامنے آئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10258 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 84362 تک جا پہنچے ہیں جس میں سے فعال کیسز کی تعداد 35130 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1745 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 438974 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں