کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سندھ کے اسکولوں میں تعطیلات بڑھا دی گئی

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سندھ حکومت نے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو کل سے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے. اس سے قبل اسکولوں کو جمعرات 28 فروری سے 2 مارچ تک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا
جس کی وجہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ایک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. جس کے بعد بچوں کی حفاظت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا .اور اب ان تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور جامعات کل سے 13 مارچ تک بند رہے گے. جس کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر تعلیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اِس وقت ایران سے کراچی میں 738 مسافر آچکے ہیں جس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند ہونے سے اُن مسافروں کی 14 دن کی آئیسولیشن مدت مکمل ہوگی اور اس دوران ایران سے آنے والوں اور ان کے خاندانوں کی ہیلتھ انویسٹی گیشن ہوجائے گی۔
گزشتہ روز کراچی میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں کیسز کی تعداد 2 جبکہ ملک بھر میں 4 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں