پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،جس میں سب سے پہلے پٹرول کی قیمت میں5 روپےکمی ہوئی ہے

اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپےکمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے ہوگئی ہے
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں7 روپےکی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کر دیا گیا ہے

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔
گزشتہ دنوں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کے لیے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں