ٹماٹر کا استعمال صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے

ٹماٹر کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا ہے. ٹماٹر نہ صرف آپ کے کھانوں کو ذائقہ دیتے ہیں. بلکہ کوئی بھی کھانا اس کے بغیر نامکمل تصور کیا جاتا ہے. جو کہ صحت کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے.ٹماٹر کو خاص طور پر امراض قلب سے بچاؤ، جلد اور بالوں کے لئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے. جبکہ کینسر کے مرض میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
آئیے ٹماٹر کے کچھ فوائد سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں. جو کہ ہم سب کے لیے جاننا ضروری ہیں
ماہرینِ صحت کے مطابق ٹماٹر یا ٹماٹر سے بنی غذا کا استعمال کرنے سے پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور معدے کے کینسر سے بچا سکتا ہے۔
ٹماٹر میں لائیکوپین اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دل اور فالج کے دورے سے بچاتا ہے اور اس کے خطرات کم کرتا ہے۔
ٹماٹر میں لائیکوپین، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیئم، وٹامن سی، فلیونوائڈز، فولیٹ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور ٹماٹر کا استعمال کرنے سے انسان ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔
ٹماٹر کو جلد پر استعمال کرنے سے جلد چمکدار ہوتی ہے جب کہ اس میں موجود لائیکوپین دھوپ سے جھلسنے والی جلد کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں لیوٹین اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس لیے اس کا استعمال کھانے کے علاوہ سلاد میں بھی کیا جا سکتا ہے. اور اس کو کچا کھانے سے بھی چہرے کی جلد صاف اور چمکدار رہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں