پاکستان میں کورونا سے اب تک 2291 افراد متاثر جبکہ 33افراد ہلاک ہو گئے ہیں

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں اس وائرس سے 2291 افراد متاثر جبکہ 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. گزشتہ روز اور آج 2 مزید ہونے والی ہلاکتوں سے تعداد میں اضافہ ہوا ہے
بدھ کے روز کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 اور سندھ میں 9 ہوگئی۔
بدھ کے روز سندھ میں ہونے والی ہلاکت کراچی شہر میں رپورٹ ہوئی جہاں 59 سالہ مریض وائرس کے باعث دم توڑ گیا. مرحوم حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا
پاکستان میں آج کورونا وائرس کے اب تک 57 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 34 اور خیبرپختونخوا میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی سمری کےمطابق سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 743 ہوگئی ہے۔
سمری کے مطابق کراچی میں 17، حیدرآباد 9، شہید بے نظیر آباد 6 اور جامشورو میں 2 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ تمام کیس لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 54 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا کے 23 کیسز اور مزید 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 2 مریضوں میں سے ایک کا تعلق بنوں اور ایک نوشہرہ سے تھا. صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے جاری سمری کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس سے 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 845 ہوگئی جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا اور یوں صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 83 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ، کورونا وائرس سے پنجاب میں 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکےہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 10 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 4 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
بلوچستان میں بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 164 ہوگئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں اب تک ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا ہے۔
گلگت بلتستان میں بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گلگت میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 84 خواتین شامل ہیں جب کہ 67 کیسز کے ساتھ ضلع نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اگر اسلام آباد کی بات کی جائے تو سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے. جبکہ اسلام آباد میں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں