اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور سے کراچی پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔ جس کا انہوں نے کچھ دن پہلے ذکر کیا تھا. شہباز شریف کے ساتھ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کراچی پہنچے ہیں، کراچی آمد پر اپوزیشن لیڈر نے ائیرپورٹ لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

کراچی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام لے کر جارہا ہوں، کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن کی مشترکہ پلیٹ فارم سے عملی جدوجہد پربھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ہوگا جب کہ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بلانے پر بھی مشاورت ہو گی۔

نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کروا رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد بلا تاخیر واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں