سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون نصاب میں شامل کر دیا

سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کردیا، اے اے جی سندھ نے کہا سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بنیادی حقوق نصاب تعلیم کا حصہ بنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئین میں دیےگئے بنیادی انسانی حقوق نصاب میں شامل کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت بنیادی انسانی حقوق کو نصاب تعلیم کاحصہ بنانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ، سندھ حکومت نے بنیادی حقوق سے متعلق مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے پیش رفت رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سےمتعلق مضمون کتب میں شامل کردیے گئے ہیں

اے اے جی سندھ نے کہا کہ آئین عوام کوکون سے حقوق دیتا ہے، طلبا حصول تعلیم میں جان سکیں گے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بنیادی حقوق نصاب تعلیم کا حصہ بنے ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے کےبعد عدالت نےدرخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں