میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس سروس روک دی

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ احتجاجاً بس سروس بھی روک دی اور ملازمین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا۔
میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔
پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں