امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں.
جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی. ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ دونوں جلد ہی صحتیاب ہو جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پرٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل ہوم ہکس نے ٹرمپ کے ساتھ طیارے میں سفر کیا تھا اور ایک ٹی وی پر مباحثے میں بھی وہ ان کے ساتھ گئی تھیں۔ ان کا ٹیسٹ‌مثبت آنے کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ٹییسٹ بھی مثبت آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں