کورونا کے بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے ، سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ صوبے میں اسکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف اسکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔ اس لیے ہم سب کے لیے یہی بہتر ہے کہ ہم ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں‌. تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورینٹس بند کردیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کورونا کا پھیلاؤ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس پرخاص نظر رکھی جائے۔ جو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کو بند کر دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں