معروف گلوکار جواد احمد بھی کورونا میں مبتلا

معروف گلوکار جواد احمد کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سب کو لازمی احتیاط کرنی چاہیے۔ اور انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جلد ہم اس وبا کو شکست دے دیں گے

اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے اور ندیم جعفری سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ جنہوں نے بعد میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد صحتیابی بھی حاصل کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں