ڈاکٹر ٹیڈ روس نے بھی قرنطینہ اختیار کر لی

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کے رابطے میں رہنے والا ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر ٹیڈ روس بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے بتایا کہ حال ہی میں ان سے رابطے میں رہنے والے ایک شخص کورونا کا شکار ہوا ہے . جس کے بعد انہوں نے احتیاطاً خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی طے کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں اور ساتھ ہی گھر سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی جانیں بچانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 515 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 321 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 61 ہزار 347 ہے، ان میں سے 85 ہزار 362 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ 56 ہزار 847 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کے فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں