کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

شہر قائد میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح 6 بجکر17منٹ پر زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکےملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے، زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ لیکن کسی بھی طرف سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں
رواں سال اگست میں بھی کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں