آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کی درخواست پر آئی جی سندھ کے نام دے دیے اور امید ہے کہ انہی ناموں میں سے آئی جی سندھ کا تقرر ہوگا۔
مقامی ہوٹل میں کمیشن برائے خواتین حکومت سندھ کی جانب سے وومین ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وویمن سوشل پروٹیکشن تھیم پر مبنی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جب کہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اس پروگرام کو شروع کیا تھا، وہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی تھی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کل نیب میں حاضر ہو رہے ہیں، وہ جھوٹے کیسز کا جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے نام وفاق کو دیے گئے ہیں امید کرتے ہیں ان 5 ناموں میں سے آئی جی سندھ تعینات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں