پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں پرانی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ گاڑیاں جو ایک لاکھ کلو میٹر چل چکی ہوں . ان کا لائسنس اب منسوخ کر دیا جائے گا
پنجاب میں ان پرانی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کابینہ سب کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا ہے اور حکومت نے کھٹارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق ایسی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے جو ایک لاکھ کلو میٹر چل چکی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں