قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی کے ساحل کی صفائی دیکھ کر خوش ہو گئے اور انہوں نے اس پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وسیم اکرم اس سے پہلے کئی بار ساحل سمندر پر گندگی کے ڈھیر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے افسردگی کے ساتھ کراچی کے عوام اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔
لیکن اس بار انہوں نے ساحل سمندر کی صفائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان کراچی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Finally something positive congratulations 👏 to karachites and CBC special thanks to sarfaraz and his team who work tirelessly everyday. #cleanbeach#happy-days pic.twitter.com/i5fFDt68UC
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 2, 2020
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آخر کار کچھ مثبت چیز بھی سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور اب اسے ایسے ہی صاف رکھنا ہے۔
سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ساحل کی صفائی پر کراچی والوں اور سی بی سی کو مبارکباد دیتا ہوں، اب ہم سب کو بتا اور دکھا سکتے ہیں کہ یہ ہمارا ساحل ہے۔