اگلے سال پاکستان میں‌ بھی کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔
نوشین حامد نے ایک پروگرام میں‌ کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کررہی ہے، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی لیکن اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے
نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے مگر وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے، پیر کے روز این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی تھی اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں