حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی مرتب

کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں آنے کے بعد حکومت نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کر لی ہے. جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیو کی ٹیمیں بھی اب میدان میں آئیں گی. اور اپنی خدمات پیش کریں گی
چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اب تک 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد حال ہی میں ایران سے واپس پہنچے ہیں۔
ایران سے پاکستان آنے والے 800 زائرین کو تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ر کھا گیا ہے جہاں ان کی نگہداشت کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی خدمات انجام دیں گے۔ یہ ٹیمیں کورونا وائرس کی نشاندہی اورآگاہی میں مدد فراہم کریں گی. جس کے لیے پہلے پولیو ٹیموں کے ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گے
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پولیو ایمرجنسی سینٹر کے ورکرز کورونا کی آگاہی اور کیسز کی بروقت نشاندہی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس مہلک وائرس جسے کووڈ-19 کا نام بھی دیا گیا ہے. اس سے اب تک چین میں ہی 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں. جبکہ ہزاروں مثاثر بھی ہوئے اور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
چین کے علاوہ امریکا اور ایران سمیت متعدد ممالک میں بھی کورونا وائرس سے 157 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. پاکستان میں بھی اب تک 4 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں