ماڈل ایان علی کا سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو شکریہ کا پیغام

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے کافی عرصے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو شکریہ کا پیغام دیا. اور جو پیار ان کو اپنے مداحوں سے ملتا ہے اس کا بھی شکریہ ادا کیا. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ دونوں پر ایک ہی پیغام جاری کیا

ایان علی نے اپنے پیغام میں لکھا مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے، ساتھ ہی ایان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرا گانا ’ارتھ کوئک‘ جو کہ میں نے 5 سال قبل ریلیز کیا تھا اسے اب تک لوگ سن رہے ہیں. ان کاکہنا تھا کہ ساؤنڈ کلاؤڈ پر ان کا گانا 30 ملین سے بھی زیادہ دفعہ سنا جا چکا ہے. جبکہ یو ٹیوب پر 15 ملین سے زائد لوگ اسے سن اور دیکھ چکیں ہیں

ایان نے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی جانب سے بے شمار پیار ملتا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ پیار ایسے ہی دن بدن بڑھتا رہے
ماڈل ایان علی نے اپنے کام کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور انشاءاللہ جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں