جنوری کی نسبت فروری میں افراط زر کی شرح میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے جنوری کی نسبت فروری میں افراط زر کی شرح میں 2 فیصد سے بھی زیادہ کمی آئی۔ اور مہنگائی میں اب کمی واقع ہو رہی ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مہنگائی میں کمی اور عوام کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آگے بھی اٹھاتے رہیں گے
انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے کابینہ کے فیصلوں اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے اشیائے خورونوش پر سبسڈی کے نمایاں ہوتے ثمرات باعث مسرت ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران مہنگائی میں 1.04 فیصد کمی ہوئی اور جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 11.70 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ویجیٹیبل آئل کی قیمت میں 13.15 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10.27 فیصد، چینی میں 8.45 فیصد اور سبزیوں کی قیمتوں میں 4.16 فیصد اضافہ ہوا ہے

اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 2.35 فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 60.27 فیصد، انڈے 26.36 فیصد سستے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں