معروف کامیڈین اور اداکار امان اللہ وینٹی لیٹر پر منتقل، اہلخانہ کی دعاؤں کی اپیل

معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ کی طبیعت ایک بار پھر بِگڑ گئی جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے. لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے. اہلخانہ کے مطابق امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔
اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی تھی. جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا
لیکن اب ان کی طبیعت خراب ہونے پر ایک دفعہ پھر ان کو اسپتال داخل کر دیا گیا ہے. امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ہمیں ٹی وی پر نظر آئیں. اور اپنی باتوں سے سب کو محظوظ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں