پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ اب تک 2443 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. اور اب تک 35 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکی‍ں ہیں. جبکہ کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2443 ہو گئی ہے
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان میں آج بروز جمعہ اب تک 44کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 42 اور پنجاب میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ کے محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں اب تک 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 783 ہوگئی
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مزید 18، سکھر 8، حیدرآباد 14اور گھوٹکی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس طرح صرف کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 342 ہے۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 10 ہلاکتیں صرف کراچی میں ہوئیں جب کہ صوبے بھر میں اب تک 65 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 922 ہوگئی ہے جب کہ 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 920 بتائی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 920 ہے۔ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز میں 213۔ ملتان قرنطینہ مرکز میں 91، رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 11 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 اور رحیم یار خان، فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے 58کیسز اور مزید 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 311 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 3 مریضوں میں سے ایک کا تعلق بنوں، ایک کا نوشہرہ اور ایک کا بونیر سے ہے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی.جبکہ صوبے میں اب تک وائرس سے 30 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 169 ہوگئی جب کہ صوبائی محکمہ صحت نے مجموعی کیسز کی تصدیق کی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 17 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں بھی کورونا کے 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے علاقے میں کورونا سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے
گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں کورونا سے 8 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔ جو دوسرے مریضوں کی خدمت کرتے کرتے خود خالق حقیقی سے جا ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں