آلائشوں کو بروقت نہ اٹھانے کا معاملہ ، مقامی افراد مشتعل ہو گئے

گوجرانوالا کے علاقے وزیرآباد میں کہی تو آلائشیں تاخیر سے اٹھائی گئی جس پر مقامی افراد نے بلدیہ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈا لا۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے بلدیہ کے ملازمین کو آلائشیں تاخیر سے اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے 4 ملازمین زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مقامی افراد اس بات پر مشتعل ہو گئے کہ آلائشوں‌کو دیر سے کیوں‌اٹھایا جا رہا ہے .
پولیس کے مطابق وزیرآباد میں بلدیہ ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں