پنجاب میں آج سے لاک ڈاؤن ختم

پنجاب حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا یے . لاک ڈاؤن کو 5 اگست کو ختم ہونا تھا . لیکن دو دن قبل اس کو ختم کر دیا گیا ہے
صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے باعث 9 روزہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت کاروباری مراکز اور بازار 5 اگست تک بند کردیے گئے تھے۔
تاہم اب حکومت پنجاب نے آج سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر 5 اگست کی بجائے 3 اگست سے ہی لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے تمام ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں گے، تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا، چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک،سینما بدستور بند رہیں گے تاہم کال سنٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کیساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی اور گروسری و کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے جبکہ چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے۔ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کیلئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پنجاب میں ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ صوبائی وزیر صحت نے تصدیق کی تھی کہ 19 اضلاع میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد اُن علاقوں کو کرونا فری قرار دے دیا گیا ہے۔
اور لاک ڈاؤن کو دو دن پہلے بند کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں