پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ڈیلی فکس الاؤنس تنخواہوں کے ساتھ ملے گا

لاہور: پنجاب پولیس نے افسران اور ملازمین کا ڈیلی فکسڈ الاؤنس بقیہ 20 فیصد بھی تنخواہوں کے ساتھ جاری کر نےکا اعلان کر دیا ہے

اے آئی جی فنانس کی طرف سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 دنوں کے لیے 20 فیصد ڈیلی فکسڈ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا جس میں یکم جولائی 2020 سے اضافہ ہوگا، ڈیلی فکسڈ الاؤنس تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملے گا جس میں ٹریفک اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا اسٹاف بھی شامل ہے جب کہ بقایا جات اور اضافہ شدہ رقم تنخواہوں کے ساتھ منسلک کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں