ترکی کی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ عرف حلیمہ سلطان نے دیا ایک صارف کو کرارا جواب

ترکی کی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ عرف حلیمہ سلطان نے ناقدین اور اخلاقیات کا درس دینے کی کوشش کرنے والوں کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےافراد انہیں سوشل میڈیا پر فالو ہی نہ کریں۔
اسرا بیلگیچ اسلامی تاریخ پر مبنی معروف ترک ڈرامےارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار کرنے والی اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نے دیا ایک صارف کو خوب کرارا جواب
کچھ سوشل میڈیا صارفین عام زندگی میں ان کے لباس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس پر انہوں نے جواب دیا
سوشل میڈیا پر ایک فین نے ان کے لباس پر ایک تبصرہ کیا اور لکھا کہ “حلیمہ باجی برائے مہربانی ایسے لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھے نہیں ہیں۔”
اس تبصرے کے جواب میں “حلیمہ سلطان” یعنی اسرا بیلگیچ نے مذکورہ فین کو لکھا کہ “میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ”۔

اس سے قبل بھی اسرا بیلگیچ نے ایک پوسٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کی وجہ سے تبصرے بند کر دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں