پی آئی اے میں اصلاحات اور احتساب جاری ، مزید 54 ملازمین کے خلاف ایکشن

پی آئی اے میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ستمبر کے مہینے میں 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔ اور انہیں‌نوکری سے فارغ کر دیا گیا
ادارے کے محکمہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کارروائی کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 7، بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 8 اور کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو فارغ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک ملازم، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6، منشیات کی نقل و حمل اور اسمگلنگ میں ملوث دو اور سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا. جبکہ انتظامیہ نے کام سے انکار پر ایک ملازم کو برخاست کیا . ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 5 ملازمین کے انکریمنٹ میں کٹوتی بطور سزا کی گئی۔
دوسری جانب 10 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے ہیں جب کہ اچھی کارکردگی پر 13ملازمین کو تعریفی اسناداور7 کو نقد انعامات دیے گئے ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں