محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین ماہ کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے آنے والے موسم کے بارے میں سب کو آگاہ کردیا اور آئندہ تین ماہ کا آؤٹ لُک جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا جب کہ آخری سہ ماہی میں بارشیں ہوں گی جو انتہائی کم رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا جب کہ بارشیں نہ ہونے سے بارانی علاقوں میں ربیع کی فصل کے لیے پانی بھی کم دستیاب ہوگا اور دسمبر میں کورا پڑے گا جس سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیشگوئی کی ہےکہ نومبر دسمبر میں میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند زیادہ پڑے گی جب کہ نومبر دسمبر کے دوران شہروں میں آلودگی بھی زیادہ رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں