وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن اپنے عہدے سے فارغ

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوعہدےسے ہٹادیاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیاگیا ہے۔
اس سے قبل جاوید اختر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے صوبائی وزیرہوں گے۔
جبکہ فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے مزید دو وزرا مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے ہٹایا گیا ہے۔
مہر محمد اسلم کو آپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیرتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں