نیدرلینڈ میں تیز رفتار ٹرین‌ پٹری سے ہی اتر گئی

نیدرلینڈ میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔
یہ واقعہ روٹرڈیم میں پیش آیا جہاں لوکل ٹرین کو موڑ کاٹ کر واپسی کے روٹ پر جانا تھا تاہم وہ پٹری سے اتر گئی اور جنگلا توڑتے ہوئے نیچے گرنے لگی لیکن وہیں موجود وہیل مچھلی کی دم کے دیوہیکل مجسمے نے ٹرین کو تھام لیا۔

ٹرین کا اگلا حصہ وہیل مچھلی کے دم پر آکر رک گیا اور ٹرین نیچے گرنے سے محفوظ رہی۔ 10 میٹر نیچے سائیکلنگ ٹریک ہے جہاں لوگ سائیکلنگ کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی اور اسے اسپتال میں معمولی چوٹوں پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

آخری اسٹیشن ہونے کی وجہ سے ٹرین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا . واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وہیل مچھلی کے دم کے دو بڑے مجسمے 2002 میں یہاں نصب کیے گئے تھے جن کا مقصد ٹرین لائن کے ختم ہونے کی نشاندہی کرنا تھا۔ اور اب انہی مجسموں کی وجہ سے اس ٹرین کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں