زید علی اور یمنیٰ بلال خان کے گانے میں اکٹھے جلوہ گر

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی پہلی بار اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں جسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اس ویڈیو میں گلوکار و اداکار بلال خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ ویڈیو ایک رومانوی گانے کی ہے . جسے مداح خوب پسند کر رہےہیں. اس گانے میں بلال خان نے نا صرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ اس گانے کی لیرکس بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہیں۔
گلوکار بلال خان کا یہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ یکم نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا جسے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ آپ بھی اس گانے کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

رومانوی گانے ’گلاں تیری میٹھیاں‘کی ویڈیو 4 منٹ 36 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں مہندی کی تقریب میں یوٹیوبر زید علی اپنی اہلیہ یمنی کے ساتھ دکھائے دیے ہیں۔
اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 24 ہزاز سے زائد لوگوں کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔ اور اس گانے کے ویوز تیزی سے بڑھ رہے ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں