امن کیلئے کوششوں پر انٹرنیشنل سپیکروسماجی کارکن احسن کامرے کو تمغہ حسن کاکردگی اور اعتراف خدمت ایوارڈ

امن کیلئے کوششوں پر انٹرنیشنل سپیکر اور سماجی کارکن احسن کامرے کو تمغہ حسن کارکردگی اور اعتراف خدمت ایوارڈ دیا گیا . اس موقع پر احسن کامرے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر جیسے شرپسند عناصر پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں

لاہور میں عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین کیلئے آواز اٹھانے اور امن کیلئے کاوشوں کے اعتراف میں ”عالمی امن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر انٹرنیشنل سپیکر اور سماجی کارکن احسن کامرے کو اعتراف خدمت ایوارڈ اور تمغہ حسن کاکردگی سے نوازا گیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل کی جانب سے ”اعتراف خدمت ایوارڈ“ جبکہ چیئرمین سپریم کونسل آف پاکستان حاجی عامر رشید اور سی ای او نیشنل یوتھ ایمپاورمنٹ رانا غلام مظفر کی جانب سے ”تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر احسن کامرے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگ اکٹھے ہیں اور ہم امن کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم فرانسیسی صدر جیسے شرپسند عناصر پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں، گستاخانہ خاکے اسلامی ممالک کے سربراہان کے عشق رسول کا امتحان ہے، آزادی اظہار کے نام پر کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احسن کامرے اقوام متحدہ والنٹیئرز کی جانب سے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں