سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے۔
گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( اے ایف آئی سی) میں داخل کیاگیا تھا جہاں انہیں طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کو رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا، اس کے علاوہ وہ گردوں کی بیماری اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔
ان کی نواسی سینیٹر ثناء جمالی نے بھی سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ظفر اللہ جمالی کو ان کے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں