آفریدی پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کراچانک وطن واپس

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اچانک لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ بدقسمتی سے مجھے ذاتی نوعیت کی ایک ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس آنا پڑ رہا ہے’۔
آفریدی نے مزید لکھا کہ ‘صورتحال قابو میں آنے کے بعد میں فوری طور پر ایل پی ایل میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلوں گا’۔

شاہد آفریدی نے ایمرجنسی کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔
سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں