کورونا ویکسین اب برطانیہ میں مریضوں‌ پر استعمال ہو گی

برطانیہ نے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد کورونا ویکسین کو مریضوں‌ پراستعمال کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی، اس طرح برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اب ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ اور اس کا استعمال بھی کیا جائے گا
برطانوی میڈیا کے مطابق میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔
برطانوی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین دستیاب ہونا شروع ہوگی۔
ایم ایچ آر اے برٹش ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کرونا وائرس سے 95 فی صد تک تحفظ فراہم کرے گی، اور آئندہ ہفتے سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں‌ برطانیہ نے 40 ملین ڈوزز کا آرڈر دے رکھا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔
یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا، یہ ویکسین اب سب سے پہلے انھیں دی جائے گی جنھیں زیادہ ضرورت ہے جیسا کہ بڑی عمر کے افراد جو اس وائرس سے جلدی متاثر ہوتے ہیں
ویکسی نیشن کے لیے پچاس اسپتالوں کو تیار کیا جا چکا ہے جب کہ کانفرنس سینٹرز جیسے مقامات میں بھی ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں