سینیٹر فیصل جاوید کی پی ڈی ایم پر کڑی تنقید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چاہتی ہےعمران خان ان سےکسی طرح مصالحت کرلیں، بغیراین آر او کے پی ڈی ایم سے عوامی مسائل پر بات ہوسکتی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی پر کوئی بات نہیں کروں گا، جس اسپیڈ سے مریم نےن لیگ کاکباڑاکیا اس اسپیڈ سے بلاول نے پی پی کا نہیں کیا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے استعفے اور مارچ ٹھس ہوگئے ہیں، لوگوں نے کہا کسی کی چوری بچانےکیلئےعوام سڑکوں پرکیوں آئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہےعمران خان ان سے کسی طرح مصالحت کرلیں ، ان کی عادتیں بگڑچکی ہیں، پہلے این آراو لیتے آئے ہیں، وزیراعظم نے انہیں این آراو دینا نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے اندر پھوٹ پڑی اور پی پی کے بیشترلوگوں نے استعفے دینے سے ہی انکار کر دیا، ان رہنماؤں نے کہا چند لوگوں کی چوری بچانے کیلئے استعفےکیوں دیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پوری پی ڈی ایم بندگلی میں جاچکی ہے، بغیر این آر او کے پی ڈی ایم سے عوامی مسائل پر بات ہوسکتی ہے، اجمل قادری نے بتایا نوازشریف کے کہنے پر وہ اسرائیل گئے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جیسے عمران خان نے دنیا میں اسلام کی ترجمانی کی ویسی کسی اور نے نہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں