کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ پر جانے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین کے سعودی عرب جانے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے. اور یہ توسیع 31 مارچ تک ہے. جو کہ عارضی ہے
تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ ویزے کے حامل افراد کے سفر کرنے پر پابندی بر قرار رکھنے کا سرکلر جاری کردیا ہے۔ جس کے بعد
سعودی ائیرلائن نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ائیرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک بھر سے سعودی ائیر لائن سے عمرہ زائرین سفر نہیں کر سکیں گئے تاہم اقامہ ہولڈر، بزنس اور فیملی وزٹ ویزے کے حامل مسافر سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔
مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے. فیسوں کی واپسی کے لیے اپنے ملک کے مقامی ایجنٹوں سے رجوع کریں ، اس حوالے سے تمام ایجنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ ’جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکج کی رقم ادا کردی تھی وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔ وزارت کی جانب سے ایک بار پھر وضاحت کی گئی ہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا پر پابندی کرونا کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جو کہ عارضی ہے۔سعودی عرب نے 27 فروری کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے یہ پابندی ختم کر دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں