اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی

کراچی: اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کرلی. جس کی تصدیق انہوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹ پر کر دی ہے. دونوں نے اس حوالے سے انسٹا گرام پر اپنے رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی ہے

تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھی. کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور دونوں میں طلاق ہو گئ ہے. جس پر شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا. اور کہا کہ وہ الگ ضرور رہ رہے ہیں. لیکن ان میں طلاق نہیں ہوئی. ہمارا رشتہ ابھی بھی ہے
لیکن اب حال ہی میں شہروز اور سائرہ نے
سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی، دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا، پیغام کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

شہروز اور سائرہ نے لکھا کہ ہمارے لیے یہ مشکل وقت ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں گے اور وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔

دونوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، شہروز سبزواری اور سائرہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے. اور دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں