بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے نریندر مودی کی ہولی تقریبات میں شرکت سے معذرت

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے. جس کی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں ہونے والی ہولی کی تقریبات میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے عوامی اجتماعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے چناچنہ اس سال میں نے بھی ہولی کے کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ نریندر مودی نے یہ فیصلہ اس میٹنگ کے بعد کیا ہےکہ جب انہوں نے منگل کے روز ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے بھارتی شہریوں کو مل کر کام کرنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔
دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں. اور اب تک بھارت میں کورونا کے 28 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے. جن میں سے 3 افراد صحت یاب ہو کر اسپتال سے واپس گھر کو جا چکے ہیں. کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دئیے گئے ہیں. اور اس وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں. اور غیر ملکی افراد کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں