سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ آغا سہیل کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل بھی عدالت نے 20 مارچ 2018 کو آغا سہیل پٹھان کو کرپشن کے الزام ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا. لیکن وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہے. جس پر ایکشن لیتے ہوئے اب سندھ ہائی کورٹ نے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے
اس سلسلے میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی. اور
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن خالد چشتی اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد زمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو ہٹا کر 15 روز میں نیا چئیرمین تعینات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا۔ جبکہ عدالت نے 19 مارچ کو متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے
عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں