چکوال میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

چکوال میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چکوال کے قصبے لکھوال میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں