مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متعلق اپنے بیان میں عثمان بزدار نے زور دیا کہ واساحکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے، نکاسی آب کے کام کو جتنا جلد ہو مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
بارش کے پانی کی جلد نکاسی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ بھجوائی جائے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچائی ہے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، کئی علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے۔ لاہور میں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے . جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں